مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم طالبان کی شوریٰ نے ملا اختر منصور کو طالبان کا نیا سربراہ منتخب کر لیا ہے۔جبکہ سابق سربراہ ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ طالبان ذرائع کے مطابق شوریٰ کا اجلاس بدھ کی شب ہوا جس میں نئے سربراہ کا تقرر کیا گیا.
گزشتہ روز افغان صدارتی محل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ گوشہ نشینی اختیار کرنے والے طالبان سربراہ ملا عمر دو سال قبل کراچی کے ایک ہسپتال میں ہلاک ہوگئے تھے.یاد رہے کہ ملا اختر منصور سابقہ امیر ملا عمر کے نائب تھے اور وہ طالبان کے دور حکومت کے دوران 1996 سے 2001 تک افغانستان کے سول ایوی ایشن کے وزیر بھی رہے ہیں.
آپ کا تبصرہ